فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ اور ’’ٹمبڈ‘‘ منفرد نوعیت کی فلمیں ہیں، آنند گاندھی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 12:41

فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ اور ’’ٹمبڈ‘‘ منفرد نوعیت کی فلمیں ہیں، آنند گاندھی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے ہدایتکارآنند گاندھی کا کہنا ہے کہ فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ اور ’’ٹمبڈ‘‘ کی کہانی منفرد ہے۔ بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق ہدایتکار نے میڈیا سے فلم’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ اور ’’ٹمبڈ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلمیں ایک منفرد مواد پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

فلم’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ ایک ماں اور بیٹے کے رشتے کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کرتی ہے جبکہ فلم’’ ٹمبڈ‘‘ میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے ۔

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وہ اپنے دونوں پروجیکٹ فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ اور’’ ٹمبڈ‘‘ کے لئے کافی خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے شائقین ان دونوں فلموں کو سراہیں گے۔ فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ اور’’ٹمبڈ‘‘ کو آج سیمنا میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 12:41:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :