کاجول اور اجے دیوگن 10 سال بعد فلم ’’تاناجی: دا ان سنگ واریئر‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے

منگل 23 اکتوبر 2018 12:02

کاجول اور اجے دیوگن 10 سال بعد فلم ’’تاناجی: دا ان سنگ واریئر‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن 10 سال بعد فلم ’’تاناجی: دا ان سنگ واریئر‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن ہدایتکار اوم رائوٹ کی فلم ’’تاناجی: دا ان سنگ واریئر‘‘ میں تاناجی جبکہ اداکارہ کاجول حقیقی زندگی کے بعد اب فلم میں ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے، یہ فلم مراٹھی فلم کا ہندی ریمیک ہے جس میں اداکار سیف علی خان منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 12:02:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :