کرن جوہر کے شو میں اگلے مہمان اجے دیوگن اور کاجول ہونگے

منگل 27 نومبر 2018 12:47

کرن جوہر کے شو میں اگلے مہمان اجے دیوگن اور کاجول ہونگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) کرن جوہر کے شو میں اگلے مہمان اجے دیوگن اور کاجول ہونگے جن کے مابین ریکارڈنگ کراتے ہوئے خوب نوک جھونگ ہوئی۔شو میکرز کی جانب سے دو پروموز جاری کئے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے شو کی یہ قسط واقعی دلچسپ ہونیوالی ہے۔

(جاری ہے)

شو کے ایک پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن نے کرن جوہر سے گفتگو کے دوران کاجول کو بوڑھا کہا جس پر کاجول نے فوراً اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا میں کوئی بوڑھی نہیں ہوئی، تم ہوئے ہو گے بوڑھے۔ دوسرے پرومو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن کو اپنی شادی کی تاریخ بھی یاد نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 27/11/2018 - 12:47:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :