تیمور علی خان کی تصاویر بنانے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی،کرینہ کپور

پیر 17 جولائی 2017 13:12

تیمور علی خان کی تصاویر بنانے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی،کرینہ کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں اس کی تصاویر بنانے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی وہ بڑی آسانی سے تصاویر بنواتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپورنے کہا کہ وہ دوسرے بچوں سے الگ ہے کیونکہ بچوں کی تصاویر بنانے میں بڑی تگ ودو کرنا پرتی ہے لیکن مجھے ایسی کسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:12:41

Rlated Stars :