بھارتی میڈیا نے سجل علی کو کرینہ کپور کا ہم شکل قرار دیدیا ، خوب چرچے

بدھ 19 جولائی 2017 14:58

بھارتی میڈیا نے سجل علی کو کرینہ کپور کا ہم شکل قرار دیدیا ، خوب چرچے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کی ہم شکل قراردے دیا۔اپنی پہلی بالی ووڈ فلم مام کے ذریعے بھارتی انڈسٹری کو دیوانہ بنانے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چرچے ان دنوں بھارت میں جاری ہیں، بھارتی میڈیا نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل اور کرینہ کے درمیان مشابہت اتنی زیادہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہم شکل لگتی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کا موازنہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ سجل علی مستقبل میں بالی ووڈ اداکاراں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں،سجل نے فلم مام میں اتنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا کہ پوری بھارتی انڈسٹری ان کی دیوانی ہوگئی تھی۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ سجل کی خوبصورت آنکھیں ، مسکراہٹ اور ان کا چہرہ بالکل کرینہ جیسا ہے دونوں اداکاراں کی ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/07/2017 - 14:58:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :