فلم نگری سے دور رہنے کے بعد کرینہ کو اب جاندار کردار کی تلاش

تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی‘ وہ کئی فلموں سے انکار کر چکی ہیں انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں

جمعہ 21 جولائی 2017 12:12

فلم نگری سے دور رہنے کے بعد کرینہ کو اب جاندار کردار کی تلاش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) کرینہ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلم نگری سے دور دور ہیں اور اب انہیں اچھے کردار کی تلاش ہے ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی تاہم وہ کئی فلموں کے سکرپٹ کو دیکھتے ہوئے فلموں سے انکار کر چکی ہیں، جس کی وجہ انہیں جاندار کردار کی تلاش بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنی آئندہ فلموں میں ہیرو کے ساتھ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:12:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :