کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے لئے ڈانس ریہرسل شروع

پیر 18 ستمبر 2017 13:34

کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے لئے ڈانس ریہرسل شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کے لئے ڈانس ریہرسل شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘کی عکسبندی نئی دہلی میں جاری ہے، فلم میں گانے کے لئے کرینہ کپور کی ڈانس ریہرسل کے دوران لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ گانے کی کوریو گرافی فیروز خان جبکہ کرینہ کی سٹائیلنگ ابو جانی اور سندیپ کھوسلا دیں گے۔ فلم میں سونم کپور اور سوارا بھاسکر بھی شامل ہیں، فلم کی پیشکش ریا کپور دیں گی۔

وقت اشاعت : 18/09/2017 - 13:34:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :