چھوٹے نواب سیف علی خان نے بیٹے تیمور خان کو پہلی سالگرہ پر ایک کروڑ 30 لاکھ کی قیمتی گاڑی کا تحفہ

بدھ 15 نومبر 2017 13:28

چھوٹے نواب سیف علی خان نے بیٹے تیمور خان کو پہلی سالگرہ پر ایک کروڑ 30 لاکھ کی قیمتی گاڑی کا تحفہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنے پیارے بیٹے تیمور خان کو اس کی پہلی سالگرہ پر قیمتی گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تیمور خان کی سالگرہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے خریدی جانے والی اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ تیس لاکھ ہے ، اور وہ یہ گاڑی سالگرہ کے تحفے کے طور پر تیمور کو دیں گے۔

سیف نے بتایا کہ وہ اس گاڑی میں تیمور اور کرینہ کو سالگرہ کے روز لے کر لانگ ڈرائیو پر جائیں گے۔ دوسری جانب تیمور کی خالہ کرشمہ کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیمور کی سالگرہ پر دوستوں کے حوالے سے کسی بڑی تقریب کا اہتمام نہیں کیا جائے گا بلکہ خاندان کے لوگ ہی اس فنکشن میں شریک ہوں گے۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 13:28:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :