کترینہ اور سلما ن کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی ماسکو میں فلم کے سیٹ کی تصویرجاری

بدھ 14 جون 2017 13:23

کترینہ اور سلما ن کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی ماسکو میں فلم کے سیٹ کی تصویرجاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سلما ن خان فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی عکسبندی روس کے دارلحکومت ماسکو میں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ کی عکسبندی کے بعد اب علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کی ماسکو میں عکسبندی کر رہے ہیں ۔فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر نے ماسکو میں فلم کے سیٹ پر سلمان اور کترینہ کی بنائی گئی تصویر شیئر کی ہے ۔فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زنیت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 14/06/2017 - 13:23:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :