سلمان کو ہمیشہ سے مجھ پر اعتماد تھا،کترینہ کیف

جمعرات 15 جون 2017 11:37

سلمان کو ہمیشہ سے مجھ پر اعتماد تھا،کترینہ کیف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان کو ہمیشہ سے مجھ پر اعتماد تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان بہت پیار کرنے والے اور لوگوں کی مدد کرنے والے انسان ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ سلمان نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ کھڑے رہے ۔سلمان خان اور کترینہ کیف علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔فلم رواں سال دسمبر میںسنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 15/06/2017 - 11:37:11

Rlated Stars :