بالی ووڈ‘ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد قسمت کھل گئی

پیر 9 اکتوبر 2017 12:51

بالی ووڈ‘ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد قسمت کھل گئی
ْ ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد قسمت کھل گئی متعدد فلموں میں کام مل گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کترینہ کیف نئی آنے والی بالی ووڈ فلم 'روشنی 'میں شاہد کپور کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

جس میں شاہد کپور ایک وکیل کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ یہ پہلی بار ہوگا کہ کترینہ کیف شاہد کپور کے ساتھ کوئی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔واضح رہے کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے ساتھ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں بھی شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردا ادا کررہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/10/2017 - 12:51:54

Rlated Stars :