سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کا ٹریلر ریلیز

منگل 7 نومبر 2017 12:25

سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کا ٹریلر ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔فلم کے اہم حصوں کی عکسبندی پانچ مختلف ممالک میں کی گئی ہے ۔ فلم 2012 ء میں بننے والی فلم’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی سیکوئل فلم ہے ۔فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف پانچ سال کے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 07/11/2017 - 12:25:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :