فاطمہ ثناء کو مداحوں نے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی جھلک قرار دیدیا

جمعرات 30 نومبر 2017 11:50

فاطمہ ثناء کو مداحوں نے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی جھلک قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2017ء)بالی وڈ فلم دنگل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فاطمہ ثناء کو مداحوں نے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی جھلک قرار دیدیا۔اداکارہ فاطمہ ثناء اپنی تصاویر اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں ،ْجسے مداح کافی پسند کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں فاطمہ ثناء نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں، جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔اس تصویر پر جہاں متعدد مداحوں کی جانب سے لائیکس ملے، وہیں کچھ فینز نے تبصرے کیے کہ فاطمہ ثناء بالی وڈ کی دوسری کترینہ کیف ہیں جبکہ کچھ نے لکھا کہ فاطمہ ثناء میں کترینہ کیف کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق فی الوقت اداکارہ فاطمہ ثناء اپنی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،ْفلم میں ان کے ساتھ اہم کراداروں میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن شامل ہیں ،ْفلم آئندہ برس 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
وقت اشاعت : 30/11/2017 - 11:50:45

Rlated Stars :