سلمان خان کا کترینہ کیف کو ہنسانے کے لئے ’’جگ گھومیا‘‘ پر رقص

بدھ 6 دسمبر 2017 12:46

سلمان خان کا کترینہ کیف کو ہنسانے کے لئے ’’جگ گھومیا‘‘ پر رقص
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ریالٹی ٹی وی شو ’’ڈانس چیمپئنز‘‘ کی عکسبندی کے دوران رو پڑیں جس پر اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کو ہنسانے کے لئے فلم ’’سلطان‘‘ کے گانے ’’جگ گھومیا‘‘ پر ڈانس کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ’’ڈانس چیمپئنز‘‘ کی عکسبندی کے دوران کنٹسٹٹ کی اداکار سلمان خان کی 2003ء کی سپرہٹ فلم ’’تیرے نام‘‘ کے ٹائٹل گانے پر پرفارمنس سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ فرط جذبات سے رو پڑیں جس کے باعث 10 منٹ کے لئے شو کی عکسبندی روک دی گئی۔

بعد ازاں عکسبندی شروع کی گئی تو اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کو ہنسانے کے لئے فلم ’’سلطان‘‘ کے گانے ’’جگ گھومیا‘‘ پر ڈانس کیا۔ دونوں اداکار اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی تشہیر کے لئے اسی ریالٹی ٹی وی شو میں شرکت کریں گے۔ فلم رواں سال 22 دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 12:46:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :