فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا نیا پرومو جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:45

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا نیا پرومو جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کانیا پرومو جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کا نیا پرومو 20 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ہے جس میں اداکار سلمان خان پر برف سے ڈھکے پہاڑوں پر بھیڑے حملہ کرتے ہیں اور سلمان خود کو بچانے کے لئے بھیڑیوں سے کلہاڑیوں کے ساتھ اکیلے لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 12:45:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :