شوبز نیوز*

خوفناک مناظر سے بھرپور’’وائس فرام دی اسٹون‘‘ کانیا ٹریلر جاری

اتوار 16 اپریل 2017 15:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم وائس فرام دی اسٹون کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرک ڈی ہوول کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نرس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی ماں کی موت کے بعد گھم سھم رہنے والے ایک بچے کی مدد کرتی ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ایمیلیا کلارک،مارٹن کاکوس،کیٹرینا مورینو،لیزا گیسٹونی اور ریمو گیرون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اسٹیفانو گیلینی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم28اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/04/2017 - 15:50:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :