پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے، برطانوی نژاد گلوکارہ سائرہ پیٹر

2018 میں نیا صوفی البم جاری کروں گی ، گفتگو

اتوار 16 اپریل 2017 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) برطانوی نژاد پاکستانی مقبول گلوکارہ سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مٹی سے محبت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ میڈیم نور جہاں، استاد نصرت فتح علی خان، استاد بڑے غلام علی، فلم اسٹار شبنم، ندیم، وحیدمراد، منور ظریف روشن مثال ہیں جبکہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں فن کامظاہرہ کرناایک اعزازہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں نیا صوفی البم ریلیز کیا جائے گا۔سائرہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے انگلستان میں مقیم ہوں لیکن میرادل پاکستان کی محبت کے لیے دھٹرکتا ہے۔ میں خدا کی محبت پریقین رکھتی ہوں اوراس مقصدکو حاصل کرنے کے لیے موسیقی کے فروغ کا راستہ اپنایا، پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے پاکستانی گلوکار دنیا بھر میں منفرد پہنچان رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2017 - 15:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :