ببو برال کو دنیا سے رخصت ہوئی6 سال بیت گئے

اتوار 16 اپریل 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) اپنے منفرد اسٹائل اور جملوں سے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردینے والے ببو برال کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ سال بیت گئے۔ ان کے جملے اور انداز آج بھی چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی کے ذریعے خوشیاں اور مسکراہٹ بکھیرنے والے ببو برال 1964میں گوجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام ایوب اختر تھا۔

(جاری ہے)

تین عشروں پر محیط کیریئر میں انہوں نے نہ صرف اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ ڈرامے لکھ کر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ببو برال نے 1982میں اسٹیج ڈرامے ’پٴْکھے ہتھ بٹیرا‘ سے شہرت پائی۔ اسٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے میں اٴْن کی شاندار پرفارمنس ہمیشہ یادگار رہے گی۔ ون مین شو میں بھی وہ اپنی مثال آپ تھے اور پیروڈی کا فن خداداد تھا۔برجستہ مکالموں اور چہرے کے مخصوص تاثرات سے شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیتے۔زندگی بھر قہقہے بکھیرنے والے ببو برال گردوں اورجگر کے عارضے میں مبتلا ہو کر 16 اپریل 2011 کو اپنے پرستاروں سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔
وقت اشاعت : 16/04/2017 - 15:50:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :