فلم "سڑک 2 "بنائی گئی توضرور اس میں کام کرنا چاہوں گا،سنجے دت

جمعرات 20 اپریل 2017 18:06

فلم "سڑک 2 "بنائی گئی توضرور اس میں کام کرنا چاہوں گا،سنجے دت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ فلم "سڑک 2 "بنائی گئی تووہ ضرور اس میں کام کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت حال ہی میں پوجا بھٹ کے ساتھ مہیش بھٹ کے دفتر میں دیکھے گئے اور اس حوالے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ اور میں نے فلم" سڑک" کے سیکوئل کے حوالے سے بات کی ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر سڑک 2 بنائی گئی تو وہ ضرور اس میں کام کرنا چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلم کے سکرپٹ کے حوالے سے کام ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم میں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ ماں بیٹی کا کردار اداکریں گی۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 18:06:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :