اسٹیج ادا کارہ ندا چوہدری انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں

ایف بی آر نے باربار نوٹسز بھجوانے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پراداکارہ نداچوہدری کے اکانٹس منجمد کردیئے

جمعہ 21 اپریل 2017 14:05

اسٹیج ادا کارہ ندا چوہدری انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) اسٹیج ادا کارہ ندا چوہدری انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں،ایف بی آر نے باربار نوٹسز بھجوانے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پراداکارہ نداچوہدری کے اکانٹس منجمد کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا چوہدری سال دوہزار دس کے انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ندا چوہدری کو انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد مرتبہ نوٹسز بھجوائے تاہم ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ایف بی آر کی ٹیم نے ندا چوہدری کا ڈاکٹر ہسپتال میں قائم ایچ بی ایل برانچ میں اکانٹ منجمد کرکے اسی ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے۔ایف بی آر کی ٹیم نے ایڈیشنل کمشنر یاسر بٹ اور اسسٹنٹ کمشنرمہرین یوسف کی سربراہی میں کارروائی کی ہے ریکوری کیلئے ندا چوہدری کے خفیہ اکانٹس کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ایف بی آر نے ندا چوہدری کا قومی شناختی کارڈ نمبر سٹیٹ بنک کو بھجوا کر اداکارہ کے مختلف بنکوں میں موجود اکانٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 14:05:07