عمران خان کی تصویریں اور گیند بلے کو ساتھ لے کر سوتی ہوں‘عمران خان سے شادی ہو جائے ..
UrduPoint Android Application

عمران خان کی تصویریں اور گیند بلے کو ساتھ لے کر سوتی ہوں‘عمران خان سے شادی ہو جائے تو زندگی میں بہار آجائے گی

صف اول کی پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ عینی خان نے عمران خان بڑی پیشکش کر ڈالی

جمعہ اپریل 2:05 pm
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پشاور کی مقامی اداکارہ اور گلوکارہ عینی خان شادی کی خواہشمند نکلی۔عمران خان سے شادی ہو جائے تو زندگی میں بہار آجائے گی۔ عمران خان کی تصویریں اور گیند بلے کو ساتھ لے کر سوتی ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور کی مقامی اداکارہ اور گلوکارہ عینی خان نے کہا کہ میں عمران خان سے بے پناہ محبت کرتی ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں اگر عمران خان شادی کیلئے ہاں کر دیں تو میری زندگی میں بہار آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اتنی محبت کرتی ہوں کہ رات کو سوتے وقت خان صاحب کی تصویر اور گیند بلے کو اپنے ساتھ لے کر سوتی ہوں اور اپنے کمرے کو عمران خان کی تصویروں سے سجایا ہوا ہے۔