پرینیتی چوپڑا کو آیوشمان کھرانہ کی معصومیت پر فدا ہو گئیں

جمعہ 21 اپریل 2017 14:09

پرینیتی چوپڑا کو آیوشمان کھرانہ کی معصومیت پر فدا ہو گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑانے اپنی آئندہ فلم ’’ میری پیاری بندو‘‘ میں ساتھی اداکار ایوشمان کھرانہ کو معصوم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا کے مطابق پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ آیوشمان معصوم ہیں آپ کو ان سے مصالحے دار کہانیاں سننے کو نہیں ملے گی۔اداکارہ نے فلم میں ایک گانا بھی گایاہے،انہوں نے کہا، ’’لوگوں کے سامنے گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ایمانداری سے کہوں تو اس طرح کا گانا گانا میری زندگی کا خواب رہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ تقریباً دو سال بعد فلم 'میری پیاری بندو' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کرر ہی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 14:09:36

Rlated Stars :