اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
UrduPoint Android Application

اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی 2 سال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی

جمعہ اپریل 11:38 pm
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں رواں سال ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی 2 سال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی جن کے ہاں اب ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

(خبر جاری ہے)

اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر کنال کھیموکا کہنا تھا کہ ہمارے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

ہاں پہلا بچہ آنے والا ہے جس پر ہم خوشی محسوس کررہے ہیں لہٰذا نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب سوہا علی خان نے اپنی بھابھی کرینہ کپور خان سے مشورے لینا شروع کردیئے ہیں اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔۔