فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ کا لاس اینجلس میں پریمئر کا انعقاد کیا گیا

معروف ایکشن ہیرو سیلویسٹر اسٹیلون سمیت کئی فنکاروں نے جلوہ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:07

فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ کا لاس اینجلس میں پریمئر کا انعقاد کیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر منعقد کیا گیا جس میں معروف ایکشن ہیرو سیلویسٹر اسٹیلون سمیت کئی فنکاروں نے جلوہ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔پریمئر میں شرکت کیلئے آنیوالے ستاروں سمیت جب فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر پہنچی تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے اور آٹو گراف لیتے دکھائی دئیے۔

ہدایتکار جیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ، سیلوسٹرا سٹیلون، کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن، کرس سیلیوًن، الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گٴْن اور مائیکل روکر شامل ہیں۔

فلم کے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اور موشن پکچرز کے تحت 5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی
وقت اشاعت : 22/04/2017 - 12:07:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :