سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں رواں سال ننھے مہمان کی آمد متوقع

سوہا علی خان نے اپنی بھابھی کرینہ کپور خان سے مشورے لینا شروع کردیئے

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:09

سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں رواں سال ننھے مہمان کی آمد متوقع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں رواں سال ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی دوسال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی جن کے ہاں اب ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ،ْاداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر کنال کھیمونے کہا کہ ہمارے ہاں پہلا بچہ آنے والا ہے جس پر ہم خوشی محسوس کررہے ہیں لہٰذا نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب سوہا علی خان نے اپنی بھابھی کرینہ کپور خان سے مشورے لینا شروع کردیئے ہیں اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔

وقت اشاعت : 22/04/2017 - 12:09:41

Rlated Stars :