ساحر اور امرتا پریتم پر فلم کے لئے ابھیشیک بچن اور پریانکا کے نام زیر غور

پیر 24 اپریل 2017 11:42

ساحر اور امرتا پریتم پر فلم کے لئے ابھیشیک بچن اور پریانکا کے نام زیر غور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن سلور اسکرین پر عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہورفلم ساز سنجے لیلا بھنسالی ساحر لدھیانوی کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں ساحر اور امرتا پریتم کے درمیان معاشقے کو بھی دکھایا جائے گا۔

فلم ابھیشیک ساحر اور پریانکا چوپڑا امرتا پریتم کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔اس قبل شاہ رخ خان،عرفان خان اور فواد خان کے نام بھی گردش کرتے رہے ہیں۔تاہم بھنسالی یا ان کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ طور پر بیان نہیں جاری کیاگیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ابھیشیک ساحر اور پریانکا چوپڑا 3 فلموں میں اکھٹے جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 11:42:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :