ارجن کپور کا شردھا کپور کے بغیر ہی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز

پیر 24 اپریل 2017 11:45

ارجن کپور کا شردھا کپور کے بغیر ہی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے ساتھی اداکارہ شردھا کپور کے بناء ہی فلم ہاف گرل فرینڈ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے ساتھی اداکارہ شردھا کپور کے بناء ہی فلم ہاف گرل فرینڈ کی تشہیری مہم شروع کر دی،اداکارہ شردھا کپور کی غیر موجودگی کی وجہ اداکار ارجن کپور سے اختلاف نہیں بلکہ ان کی بیماری ہے،شردھا کپور کو شدید نوعیت کا نزلہ و کھانسی ہے اس لئے ارجن نے خود ان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتی وہ گھر پر آرام کریں،وہ فلم کی تشہیر کی تب تک ذمہ داری اکیلے ہی سنبھال لیں گے۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 11:45:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :