اداکار شاہ رخ خان دبئی کی سیاحت کے حوالے سے فلم میں کام کریں گے

پیر 24 اپریل 2017 12:49

اداکار شاہ رخ خان دبئی کی سیاحت کے حوالے سے فلم میں کام کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) بالی وڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی مختصر فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی مختصر فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا ہے،فلم کا موضوع دبئی کی سیاحت ہے ،اس حوالے سے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اداکار شاہ رخ خان چونکہ دبئی سیاحت کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں اس لئے وہ اس کردار کے لئے موضوع انتخاب ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشن کئے جارہے ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز مئی سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 12:49:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :