شانزہ خان ڈرامہ میں پرفارمنس کے دوران لہو لہان ہو گئیں

پیر 24 اپریل 2017 13:10

شانزہ خان ڈرامہ میں پرفارمنس کے دوران لہو لہان ہو گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ شانزہ خان ڈرامہ میں پرفارمنس کے دوران لہو لہان ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شانزہ ان دنوں ناز تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی شاندار رقص پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے گذشتہ رات جب اداکارہ شانزہ پرفارم کر رہی تھیں تو دوران پرفارمنس انہوں نے ہاتھوں میں پہنی کانچ کی چوڑیاں توڑنا تھیںشانزہ نے جیسے ہی چوڑیاں توڑیں تو کانچ نے ان کی کلائیوں کو زخمی کر دیا اور خون بہنا شروع ہو گیا تاہم اداکارہ نے پرفارمنس جاری رکھی اور بعدازں میڈ یکل ایڈ لی ۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:10:16