حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے توجہ دے ‘سنگیتا

پیر 24 اپریل 2017 13:20

حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے توجہ دے ‘سنگیتا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحای کے لئے حکومت اس جانب بھی توجہ دے‘ شوبز انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سنگیتا نے کہا کہ پوری دنیا میں ثقافت اور شوبز انڈسٹری کیلئے الگ وزارت ہوتی ہے میں سمجھتی ہوں کہ اگر شوبز انڈسٹری کیلئے الگ وزارت بنا دی جائے تو اس سے نہ صرف شوبز انڈسٹری مضبوط ہو گی بلکہ فنکاروں کے مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا سمٹ گئی ہے سینما کی دنیا میں مقابلہ کرنے کیلئے حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اس جانب توجہ دے۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:20:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :