فلم کی کامیابی کے لیے اسکرپٹ اور تشہیر ضروری ہے، پرینیتی چوپڑا

پیر 24 اپریل 2017 13:20

فلم کی کامیابی کے لیے اسکرپٹ اور تشہیر ضروری ہے، پرینیتی چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ایک فلم کو ہٹ کروانے کے لیے اس کے اسکرپٹ کے ساتھ اس کی ڈھنگ سے پروموشن بھی ضروری ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم کو سپر ہٹ کروانے کے لیے فلم معیاری اسکرپٹ کے ساتھ اس کی اچھی تشہیر کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بوس و کنار اور فحش مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی اس لیے میں پہلے ہی ڈائریکٹرکو بتادیتی ہوں تاکہ وہ بعد میں مجھ سے کوئی امید نہ رکھے انھوںنے کہا کہ کچھ چیزوں کو لے کر میری سوچ بالکل واضح ہے میرے ڈائریکٹرز بھی اس بات کو جانتے ہیں اور وہ مجھ سے اسی طرح کام لیتے ہیں۔

مجھے نہیں لگتاکہ میرے اس رویہ یا طرز عمل سے مستقبل میں کوئی پریشانی کا سامنا کرناپڑے گا۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:20:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :