پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں بد نظمی ، تین افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 13:44

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں بد نظمی ، تین افراد زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں بد نظمی کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کراچی کے الہٰ دین پارک میں پرفارم کر رہے تھے کہ حالات بے قابو ہوگئے۔

(جاری ہے)

کانسرٹ میں ہوئی افراتفری کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ لیکن حادثہ میں تین افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی حکام نے کوئی نقصان پہنچنے سے قبل ہی عاطف اسلم کو کانسرٹ کی جگہ سے باحفاظت باہر نکال دیا۔ جس کے بعد پولیس نے آ کر حالات کو قابو میں کیا۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:44:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :