جنوبی ایشیاء کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کی 83ویں سالگرہ منائی گئی

پیر 24 اپریل 2017 14:22

جنوبی ایشیاء کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کی 83ویں سالگرہ منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان کی سنہری آواز احمد رشدی کی 83 ویں سالگرہ منائی گئی۔24اپریل 1934 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے۔ انہیں جنوبی ایشیا کا پہلا پاپ سنگربھی کہا جاتا ہے۔ گلوکار احمد رشدی نے پاکستانی موسیقی کو نیا انداز دیا۔ لالی ووڈ کا پہلا پاپ سانگ انہوں نے ہی گایا ، احمد رشدی کی آواز شہنشاہ رومانس چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پہ خوب جچتی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نورجہاں سمیت صف اول کی تمام گلوکاراں کے ساتھ دوگانے گائے۔ ان کی آواز کی گھمبیرتا سننے والوں کو سحر میں جکڑ لیتی۔ احمد رشدی نے اردو ، پنجابی ، بنگالی ، سندھی اور دیگر زبانوں میں 5 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرائے۔ پانچ نگار ، لائف ٹائم اچیومنٹ اور دیگر ایوارڈز سمیت انہیں بیسٹ سنگر آف دی میلینیم کا ٹائٹل بھی ملا۔ احمد رشدی اپنے پیچھے انمول گانوں کا ایک خزانہ چھوڑ گئے۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:22:40