ایف بی آر کا اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس

پیر 24 اپریل 2017 16:00

ایف بی آر کا اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اوراثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس نے سال 2016ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح گلوکارہ شاہدہ منی نے ایف بی آر کو سال2014-15-16کے انکم ٹیکس گوشوارے اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں ۔ایف بی آر نے اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو نوٹسزجاری کرکے اثاثہ جات کی تفصیلات اور انکم ٹیکس گوشوارے طلب کرلئے ہیں ۔اداکارہ نرگس اور شاہدہ منی کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 114اور116کے تحت نوٹسز جاری کرکے 15روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 16:00:18

Rlated Stars :