بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی دپیکا پڈکون کی وجہ سے لاجواب ہوگئی

پیر 24 اپریل 2017 23:54

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی دپیکا پڈکون کی وجہ سے لاجواب ہوگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) بولی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے کروڑوں پرستار ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا بھی اس اداکارہ کے مداح ہیں۔شلپا شیٹھی کے بیٹے نے گزشتہ یہ دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے اپنی ماں کو لاجواب کردیا۔شلپا کے شوہر راج کندرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا ایک جگہ دپیکا پڈوکون کا پوسٹر دیکھ کر کہتا ہے ' یہ دپیکا پڈوکون ہے، میرے والد کی پسندیدہ اداکارہ'۔

(جاری ہے)

جب شلپا شیٹھی مذاق میں بیٹے کا سامنا کرتی ہیں تو وہ کہتا ہے ' یہ میری احمق ماما ہیں'۔یہ سن کر وہاں ارگرد موجود سب افراد ہنس پڑتے ہیں جبکہ شلپا بیٹے کو لے کر تیزی سے چلی جاتی ہیں۔راج کندرا نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مذاق میں کہا ' دپیکا میرے بیٹے نے بلی کو تھیلے سے نکال دیا ہے، سوری شلپا شیٹھی معلوم نہیں کس نے ویان کو یہ بتایا'۔شلپا شیٹھی آخری بار بڑے پردے پر 2014 میں فلم ڈشکیوں میں نظر آئی تھیں جبکہ دپیکا اس وقت اپنی فلم پدما وتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 23:54:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :