سونا کشی سنہا کا جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے انکار

منگل 25 اپریل 2017 14:59

سونا کشی سنہا کا جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے انکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے گلوکار کیلاش کھر کے ان کے کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے دعوے کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں ،مجھے موسیقی سے محبت اور گانا گانے اور اس میں پرفارم کرنے کا بھی شوق ہے لیکن وہ ممبئی میں10 مئی کو ہونے والے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہیں۔

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 14:59:56

Rlated Stars :