بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے پاکستان کو ممنوعہ زمین قرار دے کر پاکستانی اداکار فواد خان کیخلاف اپنے رائے کا اظہار کردیا

فواد کا تعلق ایک ممنوعہ زمین سے ہے اس لئے انہیں ہندوستان میں کافی مختلف مانا جاتا ہے ، سیف علی خان

منگل 25 اپریل 2017 17:06

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے پاکستان کو ممنوعہ زمین قرار دے کر پاکستانی اداکار فواد خان کیخلاف اپنے رائے کا اظہار کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی پر تقریباً ہر فنکار نے ہی اپنی رائے کا اظہار کیا، تاہم اگر آج کل کسی کا منفرد بیان توجہ کا مرکز بن رہا ہے تو وہ ہے بولی وڈ اداکار سیف علی خان ایک انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ فواد خان جیسے پاکستانی اداکاروں کو ہندوستان میں اس قسم کی توجہ ملنے کی صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ کہ انہیں ہندوستان میں کافی مختلف مانا جاتا ہے کیوں کہ ان کا تعلق ایک ’ممنوعہ سرزمین‘ سے ہے۔

سیف علی خان کے مطابق ’فواد خان اور دیگر پاکستانی اداکاروں کی شخصیت کے ساتھ ایک الگ سا گلیمر جوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا ممنوعہ سرزمین سے تعلق ہے، اگر یہ ہندوستانی اداکار ہوتے تو وہ الگ سا گلیمر ان کے ساتھ نہ ہوتا، تب یہ بھی یہاں عام ہی مانے جاتے‘۔

(جاری ہے)

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پابندی کے بارے میں کچھ سمجھ نہیں آتا، ایک طرف تو آپ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق رکھتے ہیں، فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں، کرکٹ کھیلتے ہیں اور دوسری جانب کچھ اور ہی معاملات دکھائی دیتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان دونوں ممالک کے درمیان بہت کچھ چل رہا ہے جس کا کسی کو معلوم نہیں‘۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اٴْڑی حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے بعد فواد خان اور ماہرہ خان سمیت کئی پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 25/04/2017 - 17:06:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :