بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی فرحان اختر اور ادھونابھبانی میں طلاق ہوگئی

منگل 25 اپریل 2017 17:28

بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی فرحان اختر اور ادھونابھبانی میں طلاق ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی فرحان اختر اور ادھونابھبانی میں طلاق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مطابق علیحدگی کا مقدمہ گزشتہ سال اکتوبر میں دائر کیاگیا تھا جس پر ممبئی کی فیملی کورٹ نے گزشتہ روز فرحان اختر اور بھبانی کو علیحدگی کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

2000ئ میں شادی کرنیوالی جوڑی نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

بتایاگیاہے کہ ان کی دونوں بیٹیا ں شکیہ اور عکیرہ اپنی والدہ کے پاس رہیں گی تاہم جب کبھی فرحان اختراپنی صاحبزادیوں سے ملناچاہے تواسے اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق جوڑی باندرہ کی فیملی کورٹ پرنسپل میرج کونسلر کے سامنے پیش ہوئی تھی جس کے بعد وہ پرنسپل جج ایم ایم ٹھاکرے کے پاس پیش ہوئے اوراٴْنہیں علیحدگی کی اجازت دیدی گئی۔
وقت اشاعت : 25/04/2017 - 17:28:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :