اکشے کمارکی نیشنل ایوارڈ سے دستبرداری کی پیشکش

اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں اس ایوارڈ کا حقدار نہیں تو میرا نیشنل ایوارڈ مجھ سے واپس لے لیا جائے، اکشے کمار

منگل 25 اپریل 2017 17:52

اکشے کمارکی نیشنل ایوارڈ سے دستبرداری کی پیشکش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نیشنل ایوارڈ ملنے پر کی جانے والی تنقید سے اس قدر متنفر ہوگئے ہیں کہ انہوں نے ایوارڈ سے دستبرداری کی پیشکش کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سے اکشے کمارکو ان کی فلم رستم کے لیے بہترین اداکاری کے نیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ان پرتنقید کی گولہ باری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سے جڑے لوگ اکشے کو ملنے والا یہ ایوارڈ معروف ہدایتکار اور فلم ساز پریہ درشن سے دوستی کا نتیجہ کا قرار دے رہے ہیں جو رواں برس ایوارڈز کا اعلان کرنے والی جیوری کے سربراہ تھے۔اکشے سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ میں 25 سال سے کام کررہا ہوں اور اس عرصے کے دوران میں نے یہ دیکھا ہے جو بھی نیشنل ایوارڈ حاصل کرتا ہے تو یہ بحث چھڑجاتی ہے کہ کون اس ایوارڈ کا حقدارتھا اورکون نہیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2017 - 17:52:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :