تیرہ سال کے افغان گلوکار کی وائس آف کڈز میں دھوم

منگل 25 اپریل 2017 20:08

ْکابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء)تیرہ سال کے افغان گلوکار نے وائس آف کڈز میں آواز کا ایسا جادو جگایا کہ ججز کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹائی ٹینک فلم کا تھیم سانگ گایا اور ججز کو اپنی کرسیوں پر کھڑے ہو کر داد دینے پر مجبور کر دیا ایک جج تو اسٹیج کے سامنے زمین پر جا بیٹھا اور اس سریلی آواز پر عش عش کر اٹھا۔ججز سمیت ہال میں موجود شائقین نے بچے کی کارکردگی کو خوب سراہا

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 20:08:24