کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ

یہ فلم رواں سال 26مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 26 اپریل 2017 11:51

کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔’’ہند میرے جند‘‘کے بول پر مبنی یہ گانا اے آر رحمان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔

(جاری ہے)

سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں خو د سچن مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں ان کی زندگی کے مختلف مراحل کو بیان کیا جائے گا ۔

اس فلم میں سچن کے علاوہ وریندر سیہواگ،ارجن ٹنڈولکر،مہیندرا سنگھ اور انجلی ٹنڈولکر بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے سچن ٹنڈولکر 2013میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں ،جس کے بعد وہ اب اپنی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال 26مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 11:51:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :