پرینکا چوپڑاکی جانب سے فلم"میراٹھی "کی کامیابی کا جشن،تصویر جاری

بدھ 26 اپریل 2017 12:39

پرینکا چوپڑاکی جانب سے فلم"میراٹھی "کی کامیابی کا جشن،تصویر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فلم"میراٹھی "کی کامیابی کا جشن منایا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینکا چوپڑا نے تین نیشنل ایوارڈ جیتنے پر جشن منایا جس میں ان کی والدہ مدھو چوپڑا اور فلم کی ٹیم نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سب بہت خوش اور ہنستے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:39:55