سنجے دت فلم "بھومی" کی شوٹنگ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے

بدھ 26 اپریل 2017 12:49

سنجے دت فلم "بھومی" کی شوٹنگ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت فلم "بھومی" کی شوٹنگ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم "بھومی" کے ساتھ فلم انڈسٹری میں واپس آنے والے اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت اچھا وقت گزرا اور کامیاب تجربہ رہا اور اب فلم کی ریلیز کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو جذبات اور انتقام پر مبنی ہے ،فلم کی ہدایات اومنگ کمارجبکہ پیشکش فلمساز بھوشن کمار سندیپ سنگھ نے دی ہے ۔فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:49:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :