شاہد کپور نے بیٹی میشا کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کر دی

بدھ 26 اپریل 2017 13:16

شاہد کپور نے بیٹی میشا کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کر دی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی بیٹی میشا کپور کے ساتھ تازہ تصویر انسٹاگرام پر جاری کردی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں میں شاہد اپنی بیٹی میشا کو گود میں لئے پول میں بیٹھے گرمی کی شدت کم کررہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ شاہد کپور ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماواتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں شاہد دیپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار ادا کریں گے فلم میں ان کے مد مقابل رنویر سنگھ کام کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:16:23

Rlated Stars :