فلم ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین فلمساز چودھری اعجاز کامران کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 26 اپریل 2017 13:32

فلم ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین فلمساز چودھری اعجاز کامران کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین اورفلمسازچودھری اعجاز کامران کے اعزازمیں کینیڈامیں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ وہ کینیڈاکے ایک ماہ کے دورے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ان کے اعزازمیں’’ایک شام فلم انڈسٹری کے نام‘‘کے عنوان سے تقریب کااہتمام کیاگیا۔تقریب میں کے مہمان خصوصی چودھری اعجازکامران اورصدارت معروف موسیقارسہیل رعنا نے کی۔ جس میں ہدایتکارعاشرعظیم نے بھی شرکت کی جبکہ گلوکارمحسن عباس شوکت نے اپنی آوازکاجادوجگاکرسماں باندھ دیا۔تقریب میں پاکستانی کیمونٹی نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جس میں عشائیے کااہتمام بھی کیاگیا۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:32:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :