اداکار نواز الدین نے صدیقی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کے خلاف ویڈیو جاری کر دی

بدھ 26 اپریل 2017 13:39

اداکار نواز الدین نے صدیقی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کے خلاف ویڈیو جاری کر دی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) اداکار نواز الدین صدیقی نے ’’سکسٹین پوائنٹ سکس سکس ‘‘ کے عنوان سے ویڈیو جاری کر دی اس ویڈیو میں اٴْنھوں نے کہافن کی نہ ہی کوئی سرحد ہے ور نہ ہی کوئی مذہب بھارت میں مسلمانوں اور دیگر غیر ہند و کمیونیٹیز سے امتیازی سلوک کے خلاف اداکار نوازالدین صدیقی کا ایسا ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میںانہوں نے بھارت میں موجود سارے مذاہب کے ماننے والوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

نواز الدین نے اس ویڈیو کے ذریعے ہندوتواکا پرچار کرنے والوں کو سماج میں انسانیت کو فروغ دینے کا پیغام دیا،ویڈیو میں نوازالدین صدیقی ہاتھ میں پلے کارڈز تھامے ہندو، مسلم، سکھ ، عیسائی اور بدھ مت کے پیروکاروں کے روپ میں نظر آئے ہیں۔نواز نے بتایا کہ وہ دنیا کے باقی تمام مذاہب سے 16.66 فیصد تک منسلک ہیں لیکن اپنی روح سے سوال کرنے پر انھیں معلوم ہوا کہ وہ 100 فیصد ی ایک فنکار ہیں
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:39:43

Rlated Stars :