اذان سے متعلق بیانات; سونو نگھم نے معافی مانگنے کی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 13:29

اذان سے متعلق بیانات; سونو نگھم نے معافی مانگنے کی پیشکش کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء): بھارتی گلوکار سونو نگھم نے اذان سے متعلق اپنے بیانات پر معافی مانگنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی گلوکار سونو نگھم کا کہنا ہے کہ اب اس مسئلے کو مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میں سب سے کہوں گا کہ اختلاف کرنے پر اتفاق کریں۔ یاد رہے کہ سونو نگھم نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  اپنے پیغام میں  اذان سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آیا اور سوشل میڈیا صارفین سمیت بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بھی سونو نگھم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:29:52

Rlated Stars :