استاد کے بغیر گائیکی بے معنی ہے ‘ گلوکارہ عینی طاہر ہ

جمعرات 27 اپریل 2017 13:49

استاد کے بغیر گائیکی بے معنی ہے ‘ گلوکارہ عینی طاہر ہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ استاد کے بغیر گائیکی بے معنی ہے ان کی گائیکی میں وہ چاشنی نہیں ہوتی جوسیکھے ہوئے ایک گلوکار ہ میں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عینی طاہرہ نے کہا کہ روزانہ ورزش اورچہل قدمی میرے معمولات میں شامل ہیں،ایک فنکار کیلئے فٹنس ضروری ہے جبکہ خوبصورت لباس کا استعمال اسے شوبز کی رنگین دنیا میں دوسروں سے الگ تھلگ اور ممتاز بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری خواتین کی طرح مجھے سونے کے زیورات پہننے کا کوئی شوق نہیں ،کبھی کبھی ہاتھ پر سونے کی ایک انگوٹھی پہن لیتی ہوں۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 13:49:37