ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘نیلم منیر

جمعرات 27 اپریل 2017 13:49

ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘نیلم منیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) ماڈل واداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘ پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کروں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیںمیں اپنی پسند کی فلموں میں ہی کام کروں گی ۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 13:49:40

Rlated Stars :