سونی ٹی وی کا کپل شرماشو کی جگہ سلمان خان کاشو لانے فیصلہ

جمعرات 27 اپریل 2017 13:53

سونی ٹی وی کا کپل شرماشو کی جگہ سلمان خان کاشو لانے فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) سلمان خان نے ایک مرتبہ پھر 'دس کا دم' کے ساتھ ٹی وی سکرین پر آنے فیصلہ کر لیا۔ سلمان خان کا شو سونی ٹی وی پر 'دی کپل شرما شو' کی جگہ نشر کیا جائے گا۔یہ دعویٰ معروف بھارتی ویب سائٹ ’ ڈی این اے ‘‘ کی جانب سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق سلمان کی شو کے معاملے میں چینل سے بات چیت چل رہی ہے، اگر سب کچھ فائنل ہو جاتا ہے تو 'دس کا دم' کا تیسرا سیزن جولائی میں شروع ہو جائے گا۔

2008 اور 2009 میں اس ریئلٹی شو کے پہلے دو سیزن ٹیلی کاسٹ ہو چکے ہیں جبکہ گرتی ٹی آرپی کی وجہ سے کپل کا شو بند ہو جائے گا۔ویب سائٹ کی رپورٹس کے مطابق چینل کے حوالے سے ایسا دعویٰ بھی کیا جا رہا تھا کہ اس نے کپل کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے چینل مالکان نے کہا تھا کہ کپل یا تو سنیل اور علی کو واپس لے آئیں نہیں تو ان کا شو بند کر دیا جائے گا تاہم کپل سنیل اور علی کو واپس لانے میں ناکام رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 13:53:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :